سورۃ الزلزلة
بِسْمِ اللٌٰهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ زِلْزَالَهَا
جب زمین اپنے بھونچال سے ہلا دی جائے گی
وَأَخْرَجَتِ الْأَرْضُ أَثْقَالَهَا
اور زمین اپنے بوجھ باہر نکال دے گی
وَقَالَ الْإِنسَانُ مَا لَهَا
اور انسان کہے گا اس کو کیا ہو گیا ہے
يَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ أَخْبَارَهَا
اس دن وہ اپنی خبریں بیان کرے گی
بِأَنَّ رَبَّكَ أَوْحَىٰ لَهَا
کیونکہ تمہارے رب نے اس کو حکم بھیجا ہوگا
يَوْمَئِذٍ يَصْدُرُ النَّاسُ أَشْتَاتًا لِّيُرَوْا أَعْمَالَهُمْ
اس دن لوگ مختلف جماعتوں میں نکلیں گے تاکہ ان کے اعمال انہیں دکھائے جائیں
فَمَن يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُ
تو جس نے ایک ذرہ برابر نیکی کی ہوگی وہ اسے دیکھے گا
وَمَن يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَرَهُ
اور جس نے ایک ذرہ برابر برائی کی ہوگی وہ اسے دیکھے گا
©
Translation: Fateh Mohammad Jalandhri
This translation is copyright free and free of any restrictions