سورۃ العادیات
بِسْمِ اللٌٰهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
وَالْعَادِيَاتِ ضَبْحًا
قسم ہے ان گھوڑوں کی جو ہانپتے ہوئے دوڑتے ہیں
فَالْمُورِيَاتِ قَدْحًا
پھر جو سم سے آگ جھاڑتے ہیں
فَالْمُغِيرَاتِ صُبْحًا
پھر جو صبح کو حملہ کرتے ہیں
فَأَثَرْنَ بِهِ نَقْعًا
پھر اس وقت گرد اُڑاتے ہیں
فَوَسَطْنَ بِهِ جَمْعًا
پھر اس وقت دشمن کے لشکر میں جا گھستے ہیں
إِنَّ الْإِنسَانَ لِرَبِّهِ لَكَنُودٌ
بے شک انسان اپنے رب کا بڑا ناشکرا ہے
وَإِنَّهُ عَلَىٰ ذَٰلِكَ لَشَهِيدٌ
اور وہ خود بھی اس پر گواہ ہے
وَإِنَّهُ لِحُبِّ الْخَيْرِ لَشَدِيدٌ
اور وہ مال کی محبت میں بھی بڑا شدید ہے
أَفَلَا يَعْلَمُ إِذَا بُعْثِرَ مَا فِي الْقُبُورِ
کیا وہ نہیں جانتا جب قبروں میں جو کچھ ہے نکال لیا جائے گا
وَحُصِّلَ مَا فِي الصُّدُورِ
اور سینوں میں جو کچھ ہے ظاہر کر دیا جائے گا
إِنَّ رَبَّهُم بِهِمْ يَوْمَئِذٍ لَخَبِيرٌ
بے شک ان کا رب اس دن ان سے خبردار ہو گا
© Translation: Fateh Mohammad Jalandhri
This translation is copyright free and free of any restrictions.