سورۃ الفلق
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ
کہہ دو، پناہ مانگتا ہوں میں صبح کے رب کی
مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ
اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی
وَمِنْ شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ
اور اندھیری رات کے شر سے جب اس کا اندھیرا چھا جائے
وَمِنْ شَرِّ النَّفَّاثَاتِ فِي الْعُقَدِ
اور عورتوں کے شر سے جو گرہوں میں پھونکتی ہیں
وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ
اور حسد کرنے والے کے شر سے کہ جب وہ حسد کرے
© The translator of this surah is "Azeem Islam", who is also the admin of this blog۔