سورۃ البینہ | سورۃ 98

سورۃ البینہ

بِسْمِ اللٌٰهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
لَمْ يَكُنِ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ وَالْمُشْرِكِينَ مُنفَكِّينَ حَتَّىٰ تَأْتِيَهُمُ الْبَيِّنَةُ
اہل کتاب اور مشرکین میں سے جو کافر تھے وہ اپنے کفر سے باز آنے والے نہ تھے جب تک کہ ان کے پاس روشن دلیل نہ آ جائے
رَسُولٌ مِّنَ اللٌٰهِ يَتْلُو صُحُفًا مُّطَهَّرَةً
(یعنی) الله کا بھیجا ہوا پیغمبر جو پاکیزہ صحیفے پڑھ کر سنائے
فِيهَا كُتُبٌ قَيِّمَةٌ
جن میں صحیح اور درست احکام لکھے ہوئے ہوں
وَمَا تَفَرَّقَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ إِلَّا مِن بَعْدِ مَا جَاءَتْهُمُ الْبَيِّنَةُ
اور اہل کتاب متفرق نہ ہوئے مگر بعد اس کے کہ ان کے پاس روشن دلیل آ چکی
وَمَا أُمِرُوا إِلَّا لِيَعْبُدُوا اللٌٰهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ حُنَفَاءَ وَيُقِيمُوا الصَّلَاةَ وَيُؤْتُوا الزَّكَاةَ وَذَٰلِكَ دِينُ الْقَيِّمَةِ
اور ان کو تو یہی حکم ہوا تھا کہ الله کی عبادت کریں اس کے لئے دین کو خالص کر کے اور باطل سے ہٹ کر اور نماز پڑھیں اور زکوٰة دیں اور یہی سیدھا دین ہے
إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ وَالْمُشْرِكِينَ فِي نَارِ جَهَنَّمَ خَالِدِينَ فِيهَا أُولَٰئِكَ هُمْ شَرُّ الْبَرِيَّةِ
بے شک جو لوگ اہل کتاب اور مشرکین میں سے کافر ہوئے وہ دوزخ کی آگ میں (پڑے) ہوں گے (اور) ہمیشہ اس میں (رہیں گے) یہی لوگ بدترین مخلوق ہیں
إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ أُولَٰئِكَ هُمْ خَيْرُ الْبَرِيَّةِ
بے شک جو لوگ ایمان لائے اور عمل صالح کیے وہی بہترین مخلوق ہیں
جَزَاؤُهُمْ عِندَ رَبِّهِمْ جَنَّاتُ عَدْنٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا رَّضِيَ اللٌٰهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ ذَٰلِكَ لِمَنْ خَشِيَ رَبَّهُ
ان کا بدلہ ان کے رب کے پاس ہمیشہ رہنے کے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔ ہمیشہ ان میں رہیں گے۔ الله ان سے راضی ہوا اور وہ اس سے راضی ہوئے۔ یہ (بدلہ) اس کے لئے ہے جو اپنے رب سے ڈرتا ہے





© 
Translation: Fateh Mohammad Jalandhri
This translation is copyright free and free of any restrictions
Previous Post Next Post