سورۃ العلق
بِسْمِ اللٌٰهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ
پڑھ اپنے رب کے نام سے جس نے پیدا کیا
خَلَقَ الْإِنسَانَ مِنْ عَلَقٍ
انسان کو خون کے لوتھڑے سے پیدا کیا
اقْرَأْ وَرَبُّكَ الْأَكْرَمُ
پڑھ اور تمہارا رب بڑا کریم ہے
الَّذِي عَلَّمَ بِالْقَلَمِ
جس نے قلم کے ذریعے علم سکھایا
عَلَّمَ الْإِنسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمْ
انسان کو وہ سکھایا جو وہ نہیں جانتا تھا
كَلَّا إِنَّ الْإِنسَانَ لَيَطْغَىٰ
نہیں، بے شک انسان سرکش ہوتا ہے
أَن رَّآهُ اسْتَغْنَىٰ
جب وہ اپنے آپ کو بے نیاز دیکھتا ہے
إِنَّ إِلَىٰ رَبِّكَ الرُّجْعَىٰ
بے شک تیرے رب ہی کی طرف لوٹنا ہے
أَرَأَيْتَ الَّذِي يَنْهَىٰ
تم نے اس شخص کو دیکھا جو روکتا ہے
عَبْدًا إِذَا صَلَّىٰ
ایک بندے کو جب وہ نماز پڑھتا ہے
أَرَأَيْتَ إِن كَانَ عَلَى الْهُدَىٰ
تم نے دیکھا اگر وہ ہدایت پر ہو
أَوْ أَمَرَ بِالتَّقْوَىٰ
یا تقویٰ کی تلقین کرتا ہو
أَرَأَيْتَ إِن كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ
تم نے دیکھا اگر وہ جھٹلاتا اور منہ موڑتا ہو
أَلَمْ يَعْلَمْ بِأَنَّ اللَّهَ يَرَىٰ
کیا وہ نہیں جانتا کہ اللہ دیکھ رہا ہے
كَلَّا لَئِن لَّمْ يَنتَهِ لَنَسْفَعًا بِالنَّاصِيَةِ
ہرگز نہیں، اگر وہ باز نہ آیا تو ہم پیشانی کے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹیں گے
نَاصِيَةٍ كَاذِبَةٍ خَاطِئَةٍ
جھوٹی خطا کار پیشانی
فَلْيَدْعُ نَادِيَهُ
پھر وہ اپنے ساتھیوں کو بلائے
سَنَدْعُ الزَّبَانِيَةَ
ہم بھی دوزخ کے داروغوں کو بلا لیں گے
كَلَّا لَا تُطِعْهُ وَاسْجُدْ وَاقْتَرِب
ہرگز نہیں، تو اس کا کہا نہ مان اور سجدہ کر اور (الله کے) قریب ہو جا
© Translation: Fateh Mohammad Jalandhri
This translation is copyright free and free of any restrictions