سورۃ التین
بِسْمِ اللٌٰهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
وَالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ
قسم ہے انجیر اور زیتون کی
وَطُورِ سِينِينَ
اور طور سینا کی
وَهَٰذَا الْبَلَدِ الْأَمِينِ
اور اس امن والے شہر (مکہ) کی
لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ
بے شک ہم نے انسان کو بہترین صورت میں پیدا کیا
ثُمَّ رَدَدْنَاهُ أَسْفَلَ سَافِلِينَ
پھر اسے سب نیچوں سے نیچا کر دیا
إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ فَلَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ
مگر وہ جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے، ان کے لئے بے انتہا اجر ہے
فَمَا يُكَذِّبُكَ بَعْدُ بِالدِّينِ
تو پھر کیا چیز تجھے دین کے بارے میں جھٹلانے پر آمادہ کرتی ہے؟
أَلَيْسَ اللَّهُ بِأَحْكَمِ الْحَاكِمِينَ
کیا الله سب حاکموں سے بڑا حاکم نہیں ہے؟
©
Translation: Fateh Mohammad Jalandhri
This translation is copyright free and free of any restrictions