سورۃ الشرح
بِسْمِ اللٌٰهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
أَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ
کیا ہم نے تمہارا سینہ نہیں کھولا؟
وَوَضَعْنَا عَنكَ وِزْرَكَ
اور تم سے تمہارا بوجھ اتار دیا
ٱلَّذِيٓ أَنقَضَ ظَهْرَكَ
جو تمہاری کمر توڑنے والا تھا
وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ
اور تمہاری خاطر تمہارا ذکر بلند کر دیا
فَإِنَّ مَعَ ٱلْعُسْرِ يُسْرًۭا
پس بے شک تنگی کے ساتھ آسانی ہے
إِنَّ مَعَ ٱلْعُسْرِ يُسْرًۭا
بے شک تنگی کے ساتھ آسانی ہے
فَإِذَا فَرَغْتَ فَٱنصَبْ
پس جب تم فارغ ہو جاؤ تو محنت کرو
وَإِلَىٰ رَبِّكَ فَٱرْغَب
اور اپنے رب کی طرف دل لگاؤ
©
Translation: Fateh Mohammad Jalandhri
This translation is copyright free and free of any restrictions