سورۃ الضحی | سورۃ 93

سورۃ الضحی

بِسْمِ اللٌٰهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
وَالضُّحَىٰ
قسم ہے چاشت کے وقت کی
وَاللَّيْلِ إِذَا سَجَىٰ
اور رات کی جب وہ چھا جائے
مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَىٰ
تیرے رب نے تجھے نہ چھوڑا اور نہ بیزار ہوا
وَلَلْآخِرَةُ خَيْرٌ لَّكَ مِنَ الْأُولَىٰ
اور بے شک بعد کی زندگی تیرے لئے پہلی زندگی سے بہتر ہے
وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَىٰ
اور تجھے تیرا رب اتنا دے گا کہ تو خوش ہو جائے گا
أَلَمْ يَجِدْكَ يَتِيمًا فَآوَىٰ
کیا اس نے تجھے یتیم نہ پایا پھر جگہ دی
وَوَجَدَكَ ضَالًّا فَهَدَىٰ
اور تجھے ناواقفِ راہ پایا پھر راہ دکھائی
وَوَجَدَكَ عَائِلًا فَأَغْنَىٰ
اور تجھے نادار پایا پھر غنی بنا دیا
فَأَمَّا الْيَتِيمَ فَلَا تَقْهَرْ
تو یتیم پر سختی نہ کرنا
وَأَمَّا السَّائِلَ فَلَا تَنْهَرْ
اور سائل کو نہ جھڑکنا
وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ
اور اپنے رب کی نعمت کا بیان کرنا
Previous Post Next Post