سورۃ اللیل
بِسْمِ اللٌٰهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَىٰ
قسم رات کی جب وہ چھا جائے
وَالنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّىٰ
اور دن کی جب وہ روشن ہو جائے
وَمَا خَلَقَ الذَّكَرَ وَالْأُنثَىٰ
اور اس کی جس نے نر و مادہ کو پیدا کیا
إِنَّ سَعْيَكُمْ لَشَتَّىٰ
بے شک تمہاری کوششیں مختلف ہیں
فَأَمَّا مَنْ أَعْطَىٰ وَاتَّقَىٰ
تو جس نے (الله کی راہ میں) مال دیا اور پرہیزگاری کی
وَصَدَّقَ بِالْحُسْنَىٰ
اور نیک بات کو سچ مانا
فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْيُسْرَىٰ
تو ہم اسے آسان راستے کی توفیق دیں گے
وَأَمَّا مَن بَخِلَ وَاسْتَغْنَىٰ
اور جس نے بخل کیا اور بے پرواہ بنا رہا
وَكَذَّبَ بِالْحُسْنَىٰ
اور نیک بات کو جھٹلایا
فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْعُسْرَىٰ
تو ہم اسے سختی کے راستے کی توفیق دیں گے
وَمَا يُغْنِي عَنْهُ مَالُهُ إِذَا تَرَدَّىٰ
اور جب وہ ہلاک ہو گا تو اس کا مال اس کے کام نہ آئے گا
إِنَّ عَلَيْنَا لَلْهُدَىٰ
بے شک ہمیں ہدایت دینا ہے
وَإِنَّ لَنَا لَلْآخِرَةَ وَالْأُولَىٰ
اور بے شک ہمارے ہی قبضہ میں آخرت بھی ہے اور دنیا بھی
فَأَنذَرْتُكُمْ نَارًا تَلَظَّىٰ
تو میں تمہیں آگ سے ڈراتا ہوں جو بھڑکتی ہے
لَا يَصْلَاهَا إِلَّا الْأَشْقَى
اس میں وہی داخل ہو گا جو بڑا بدبخت ہے
الَّذِي كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ
جس نے جھٹلایا اور منہ موڑا
وَسَيُجَنَّبُهَا الْأَتْقَى
اور اس سے دور رکھا جائے گا جو بڑا پرہیزگار ہے
الَّذِي يُؤْتِي مَالَهُ يَتَزَكَّىٰ
جو اپنا مال دیتا ہے تاکہ پاک ہو جائے
وَمَا لِأَحَدٍ عِندَهُ مِن نِّعْمَةٍ تُجْزَىٰ
اور کسی کا اس پر کوئی احسان نہیں جس کا بدلہ دیا جائے
إِلَّا ابْتِغَاءَ وَجْهِ رَبِّهِ الْأَعْلَىٰ
صرف اپنے رب کی رضا حاصل کرنے کے لئے دیتا ہے جو سب سے بلند ہے
وَلَسَوْفَ يَرْضَىٰ
اور عنقریب وہ خوش ہو جائے گا
© Translation: Fateh Mohammad Jalandhri
This translation is copyright free and free of any restrictions.