سورۃ الشمس
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
وَالشَّمْسِ وَضُحَاهَا
قسم ہے سورج کی اور اس کی روشنی کی
وَالْقَمَرِ إِذَا تَلَاهَا
اور چاند کی جب اس کے پیچھے نکلے
وَالنَّهَارِ إِذَا جَلَّاهَا
اور دن کی جب اس کو روشن کرے
وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَاهَا
اور رات کی جب اس کو چھپا لے
وَالسَّمَاءِ وَمَا بَنَاهَا
اور آسمان کی اور اس کی جس نے اس کو بنایا
وَالْأَرْضِ وَمَا طَحَاهَا
اور زمین کی اور اس کی جس نے اس کو بچھایا
وَنَفْسٍ وَمَا سَوَّاهَا
اور نفس کی اور اس کی جس نے اس کو ٹھیک بنایا
فَأَلْهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقْوَاهَا
پھر اس کی بدکاری اور پرہیزگاری اس پر الہام کی
قَدْ أَفْلَحَ مَن زَكَّاهَا
کامیاب ہوا وہ جس نے اس کو پاک کیا
وَقَدْ خَابَ مَن دَسَّاهَا
اور ناکام ہوا وہ جس نے اس کو خاک میں ملا دیا
كَذَّبَتْ ثَمُودُ بِطَغْوَاهَا
قوم ثمود نے اپنی سرکشی سے جھٹلایا
إِذِ انبَعَثَ أَشْقَاهَا
جب ان کا سب سے بڑا بدبخت اٹھا
فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ نَاقَةَ اللَّهِ وَسُقْيَاهَا
تو اللہ کے رسول نے ان سے کہا اللہ کی اونٹنی کو اور اس کے پانی پینے کی باری کو دیکھو
فَكَذَّبُوهُ فَعَقَرُوهَا فَدَمْدَمَ عَلَيْهِمْ رَبُّهُم بِذَنبِهِمْ فَسَوَّاهَا
پھر انہوں نے اسے جھٹلایا اور اس کی کوچیں کاٹ دیں پھر ان کے رب نے ان کے گناہ کے سبب ان پر عذاب نازل کیا اور ان سب کو برابر کر دیا
وَلَا يَخَافُ عُقْبَاهَا
اور اسے اس کے انجام کا کوئی خوف نہیں
© Translation: Fateh Mohammad Jalandhri
This translation is copyright free and free of any restrictions.