سورۃ الفجر | سورہ 89

سورۃ الفجر

قسم ہے فجر کی
اور دس راتوں کی
اور جفت اور طاق کی
اور رات کی جب چلنے لگے
کیا اس میں عقلمند کے لئے قسم (یقین کرنے کی) بات ہے
کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ آپ کے پروردگار نے عاد کے ساتھ کیا کیا
ارم کے ساتھ جو ستونوں والا تھا
جس کے مانند کوئی اور پیدا نہیں کیا گیا
اور ثمود کے ساتھ جو وادی میں چٹانیں تراشتے تھے
اور فرعون کے ساتھ جو خیموں والے تھے
جنہوں نے ملکوں میں سر اٹھایا
پھر ان میں بہت فساد کیا
تو آپ کے پروردگار نے ان پر عذاب کا کوڑا برسا دیا
بےشک آپ کا پروردگار دیکھ رہا ہے
پس انسان جب اس کا پروردگار اس کو آزماتا ہے تو اسے عزت دیتا ہے اور اسے نعمت دیتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ میرے پروردگار نے مجھے عزت دی
اور جب اسے آزماتا ہے اور اس کا رزق تنگ کر دیتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ میرے پروردگار نے مجھے ذلیل کیا
ہرگز نہیں بلکہ تم یتیم کی عزت نہیں کرتے
اور نہ ہی ایک دوسرے کو مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب دیتے ہو
اور میراث کا سب مال سمیٹ کر کھا جاتے ہو
اور مال کو بہت زیادہ محبت رکھتے ہو
ہرگز نہیں جب زمین کوٹ کوٹ کر ریزہ ریزہ کر دی جائے گی
اور تمہارا پروردگار (خود) آئے گا اور فرشتے صف باندھ کر آئیں گے
اور اس دن دوزخ (سامنے) لائی جائے گی اس دن انسان کو سمجھ آئے گی مگر اس وقت اس کو سمجھنے سے کیا فائدہ
کہے گا اے کاش کہ میں نے اپنی زندگی میں کچھ (آگے) بھیجا ہوتا
پس اس دن نہ کوئی اس کے عذاب کی طرح عذاب دے گا
اور نہ کوئی اس کے باندھنے کی طرح باندھے گا
اے اطمینان والی جان
اپنے پروردگار کی طرف لوٹ چل اس حال میں کہ تو اس سے راضی وہ تجھ سے راضی
پس میرے (خاص) بندوں میں داخل ہو
اور میری جنت میں داخل ہو
Previous Post Next Post