سورۃ الغاشیہ | سورۃ 88

سورۃ الغاشیہ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
کیا آپ کو (قیامت کی) چھا جانے والی خبر پہنچی ہے
کچھ منہ اس دن جھکے ہوں گے
محنت کرنے والے تھکے ماندے
وہ دہکتی آگ میں داخل ہوں گے
ان کو کھولتے ہوئے چشمے کا پانی پلایا جائے گا
ان کے لیے خار دار جھاڑ کے سوا کوئی کھانا نہ ہو گا
جو نہ موٹا کرے گا اور نہ بھوک ہی کو دور کرے گا
کچھ منہ اس دن تروتازہ ہوں گے
اپنی محنت (کی جزا) سے خوش ہوں گے
بلند بہشت میں ہوں گے
جہاں بے ہودہ بات نہ سنیں گے
اس میں چشمے بہہ رہے ہوں گے
اس میں اونچی مسہریاں ہوں گی
اور رکھے ہوئے پیالے
اور قطار میں لگے ہوئے گاؤ تکیے
اور بچھے ہوئے قالین
کیا یہ اونٹوں کی طرف نہیں دیکھتے کہ کیسے (عجیب) پیدا کئے گئے ہیں
اور آسمان کی طرف کہ کیسے بلند کیا گیا ہے
اور پہاڑوں کی طرف کہ کیسے کھڑے کئے گئے ہیں
اور زمین کی طرف کہ کیسے بچھائی گئی ہے
تو (اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم) تم نصیحت کرو تم نصیحت کرنے والے ہو
تم ان پر مسلط نہیں ہو
مگر جو شخص پھرے اور کفر کرے
تو اللہ اس کو بڑا عذاب دے گا
بے شک ان کا لوٹنا ہماری طرف ہے
پھر ہمارے ہی ذمہ ان کا حساب لینا ہے
Previous Post Next Post