سورۃ الطارق | سورہ 86

سورۃ الطارق

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
قسم ہے آسمان کی اور رات کو نمودار ہونے والے کی
اور تم کیا سمجھے کہ رات کو نمودار ہونے والا کیا ہے
وہ چمکتا ہوا تارا ہے
کوئی متنفس نہیں جس پر نگہبان نہ ہو
انسان کو دیکھنا چاہیئے کہ وہ کس چیز سے پیدا کیا گیا ہے
وہ اچھلتے ہوئے پانی سے پیدا کیا گیا ہے
جو پیٹھ اور سینے کے درمیان سے نکلتا ہے
بے شک وہ اسے دوبارہ پیدا کرنے پر قادر ہے
جس دن تمام پوشیدہ باتیں ظاہر کر دی جائیں گی
تو اس کے پاس نہ کوئی طاقت ہو گی اور نہ کوئی مددگار
قسم ہے آسمان کی جو بارش برساتا ہے
اور زمین کی جو شگاف کرتی ہے
یہ بات فیصلہ کن ہے اور ہنسی نہیں ہے
وہ تو ایک چال چل رہے ہیں
اور میں بھی ایک چال چل رہا ہوں
تو کافروں کو مہلت دو انہیں تھوڑی دیر مہلت دو
Previous Post Next Post