سورۃ الانشقاق | سورہ 84

سورۃ الانشقاق

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
جب آسمان پھٹ جائے گا
اور اپنے پروردگار کے حکم کی تعمیل کرے گا اور اس کے لئے وہی لائق ہے
اور جب زمین پھیلا دی جائے گی
اور جو کچھ اس میں ہے باہر پھینک کر خالی ہو جائے گی
اور اپنے پروردگار کے حکم کی تعمیل کرے گی اور اس کے لئے وہی لائق ہے
اے انسان! تو اپنے پروردگار کی طرف تگ و دو کر رہا ہے پھر اس سے جا ملے گا
تو جس کا نامہ اعمال اس کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا
تو اس سے جلد حساب لیا جائے گا
اور اپنے لوگوں میں خوش خوش جائے گا
اور جس کا نامہ اعمال اس کی پیٹھ کے پیچھے دیا جائے گا
وہ موت کو پکارے گا
اور دوزخ میں داخل ہوگا
وہ اپنے گھر میں خوش تھا
اس نے خیال کیا کہ وہ کبھی لوٹ کر نہ آئے گا
ہاں ہاں! اس کا پروردگار اسے دیکھ رہا تھا
تو میں شام کے وقت کی قسم کھاتا ہوں
اور رات کی اور جو کچھ وہ سمیٹ لیتی ہے
اور چاند کی جب وہ پورا ہوجاتا ہے
کہ تم ضرور ایک حال سے دوسرے حال میں منتقل ہوتے رہو گے
تو ان لوگوں کو کیا ہوگیا ہے کہ ایمان نہیں لاتے
اور جب ان کے سامنے قرآن پڑھا جاتا ہے تو سجدہ نہیں کرتے
بلکہ کافر جھٹلاتے ہیں
اور جو کچھ یہ جمع کرتے ہیں الله اسے خوب جانتا ہے
تو ان کو دکھ دینے والے عذاب کی خوشخبری سنا دو
ہاں جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کیے ان کے لئے بےانتہا اجر ہے
Previous Post Next Post