سورۃ النازعات | سورۃ 79

سورۃ النازعات

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
قسم ان کی جو سختی سے کھینچتی ہیں1
جو نرمی سے کھول دیتی ہیں2
جو تیرتی پھرتی ہیں3
جو دوڑ کر آگے بڑھ جاتی ہیں4
جو حکم کی تدبیر کرتی ہیں5
جس دن زلزلہ (کانپنے والا سب) کانپے گا6
پیچھے آنے والا اس کے پیچھے آئے گا7
اس دن بہت سے دل دھڑکتے ہوں گے8
ان کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں گی9
کہتے ہیں کہ کیا ہم پھر پہلی حالت میں لوٹا دیئے جائیں گے10
کیا جب ہم بوسیدہ ہڈیاں ہو جائیں گے11
وہ کہتے ہیں کہ یہ تباہ کن واپسی ہے12
یقینا وہ ایک ہی زور ہے13
پس ناگاہ وہ زمین کے اوپر ہوں گے14
کیا تمہارے پاس موسیٰ کی خبر آئی ہے15
جب اس کو اس کے رب نے مقدس وادی طویٰ میں پکارا16
کہ فرعون کے پاس جا وہ سرکش ہو گیا ہے17
پس اس سے کہو کہ کیا تو پاک ہو گا18
اور یہ کہ تجھے تیرے رب کی راہ دکھاؤں تاکہ تو ڈر جائے19
پھر اس نے اس کو بڑی نشانی دکھائی20
پس اس نے جھٹلایا اور نافرمانی کی21
پھر پیٹھ پھیر کر دوڑنے لگا22
پس اس نے لوگوں کو جمع کیا اور پکارا23
پھر کہا کہ میں تمہارا سب سے بڑا رب ہوں24
پس اللّٰه نے اس کو دنیا اور آخرت کے عذاب میں پکڑ لیا25
یقینا اس میں عبرت ہے اس کے لئے جو ڈرتا ہے26
کیا تمہارے پیدا کرنا مشکل ہے یا آسمان کا جس کو اس نے بنایا27
اس نے اس کی چھت کو بلند کیا پھر اس کو درست کیا28
اور اس کی رات کو تاریک بنایا اور اس کے دن کو نکالا29
اور اس کے بعد زمین کو پھیلایا30
اس میں سے اس کا پانی اور چارہ نکالا31
اور پہاڑوں کو گاڑھا32
تمہارے اور تمہارے مویشیوں کے فائدے کے لئے33
پس جب بڑی آفت آئے گی34
جس دن انسان اپنے کیے کو یاد کرے گا35
اور دوزخ ظاہر ہو گا ہر دیکھنے والے کے لئے36
پس جو سرکش ہو گا37
اور دنیا کی زندگی کو ترجیح دے گا38
پس دوزخ ہی اس کا ٹھکانہ ہے39
اور جو اپنے رب کے سامنے کھڑے ہونے سے ڈرتا تھا اور نفس کو خواہش سے روکتا رہا40
پس جنت ہی اس کا ٹھکانہ ہے41
وہ تجھ سے قیامت کے متعلق پوچھتے ہیں کہ اس کا وقوع کب ہو گا42
تجھے اس کا ذکر کہاں سے ہو43
اس کا علم تو تیرے رب ہی کو ہے44
تو تو صرف اس کو ڈرانے والا ہے جو اس سے ڈرے45
گویا کہ جس دن وہ اسے دیکھیں گے تو نہیں ٹھہرے مگر ایک شام یا اس کی صبح46
Previous Post Next Post