سورۃ الماعون
بِسْمِ اللٌٰهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
أَرَأَيْتَ الَّذِي يُكَذِّبُ بِالدِّينِ
کیا تم نے اسے دیکھا جو جزا اور سزا کو جھٹلاتا ہے
فَذَٰلِكَ الَّذِي يَدُعُّ الْيَتِيمَ
تو وہی ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے
وَلَا يَحُضُّ عَلَىٰ طَعَامِ الْمِسْكِينِ
اور مسکین کو کھانا کھلانے پر آمادہ نہیں کرتا
فَوَيْلٌ لِّلْمُصَلِّينَ
تو ایسے نمازیوں کے لئے خرابی ہے
الَّذِينَ هُمْ عَن صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ
جو اپنی نماز سے غافل ہیں
الَّذِينَ هُمْ يُرَاءُونَ
جو دکھاوے کی نماز پڑھتے ہیں
وَيَمْنَعُونَ الْمَاعُونَ
اور برتنے کی چیزیں مانع ہوتے ہیں
©
Translation: Fateh Mohammad Jalandhri
This translation is copyright free and free of any restrictions.