سورۃ الفیل | سورہ نمبر 105

سورۃ الفیل

بِسْمِ اللٌٰهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
أَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِأَصْحَابِ الْفِيلِ
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ تمہارے پروردگار نے ہاتھی والوں کے ساتھ کیا کیا
أَلَمْ يَجْعَلْ كَيْدَهُمْ فِي تَضْلِيلٍ
کیا ان کی تدبیر کو اکارت نہیں کر دیا
وَأَرْسَلَ عَلَيْهِمْ طَيْرًا أَبَابِيلَ
اور ان پر جھلڑ کے جھلڑ پرندے بھیجے
تَرْمِيهِمْ بِحِجَارَةٍ مِّن سِجِّيلٍ
جو ان پر کنکر کی پتھریاں پھینکتے تھے
فَجَعَلَهُمْ كَعَصْفٍ مَّأْكُولٍ
پھر ان کو ایسا کر دیا جیسے کھایا ہوا بھس



©
Translation: Fateh Mohammad Jalandhri
This translation is copyright free and free of any restrictions
Previous Post Next Post