سورۃ الہمزہ
بِسْمِ اللٌٰهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
وَيْلٌ لِّكُلِّ هُمَزَةٍ لُّمَزَةٍ
ہر طعنہ دینے والے چغل خور کے لیے خرابی ہے
الَّذِي جَمَعَ مَالًا وَعَدَّدَهُ
جو مال جمع کرتا اور اسے گن گن کر رکھتا ہے
يَحْسَبُ أَنَّ مَالَهُ أَخْلَدَهُ
وہ سمجھتا ہے کہ اس کا مال اسے ہمیشہ رہنے والا بنا دے گا
كَلَّا ۖ لَيُنبَذَنَّ فِي الْحُطَمَةِ
ہرگز نہیں، وہ ضرور حطمہ میں پھینکا جائے گا
وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْحُطَمَةُ
اور تم کیا جانو کہ حطمہ کیا ہے
نَارُ اللَّهِ الْمُوقَدَةُ
یہ الله کی بھڑکائی ہوئی آگ ہے
الَّتِي تَطَّلِعُ عَلَى الْأَفْئِدَةِ
جو دلوں پر چڑھ جائے گی
إِنَّهَا عَلَيْهِم مُّؤْصَدَةٌ
وہ ان پر بند کر دی جائے گی
فِي عَمَدٍ مُّمَدَّدَةٍ
لمبے لمبے ستونوں میں
©
Translation: Fateh Mohammad Jalandhri
This translation is copyright free and free of any restrictions