سورۃ القارعہ | سورۃ 101

سورۃ القارعہ

بِسْمِ اللٌٰهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
الْقَارِعَةُ
کھڑکھڑا دینے والی (قیامت)
مَا الْقَارِعَةُ
کھڑکھڑا دینے والی کیا ہے؟
وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْقَارِعَةُ
اور تم کیا جانو کہ کھڑکھڑا دینے والی کیا ہے
يَوْمَ يَكُونُ النَّاسُ كَالْفَرَاشِ الْمَبْثُوثِ
جس دن لوگ بکھرے ہوئے پروانوں کی طرح ہوں گے
وَتَكُونُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ الْمَنفُوشِ
اور پہاڑ رنگین اون کی طرح ہو جائیں گے
فَأَمَّا مَن ثَقُلَتْ مَوَازِينُهُ
تو جس کی نیکیاں بھاری ہوں گی
فَهُوَ فِي عِيشَةٍ رَّاضِيَةٍ
وہ پسندیدہ زندگی میں ہوگا
وَأَمَّا مَنْ خَفَّتْ مَوَازِينُهُ
اور جس کی نیکیاں ہلکی ہوں گی
فَأُمُّهُ هَاوِيَةٌ
تو اس کا ٹھکانہ ہاویہ (جہنم) ہے
وَمَا أَدْرَاكَ مَا هِيَهْ
اور تمہیں کیا معلوم کہ وہ کیا ہے؟
نَارٌ حَامِيَةٌ
وہ بھڑکتی ہوئی آگ ہے



Previous Post Next Post