سورۃ القیامہ | سورۃ 75

سورۃ القیامہ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
نہیں! میں قسم کھاتا ہوں قیامت کے دن کی1
اور نہیں! میں قسم کھاتا ہوں ملامت کرنے والے نفس کی2
کیا انسان یہ سمجھتا ہے کہ ہم اس کی ہڈیاں جمع نہ کریں گے؟3
کیوں نہیں! ہم اس کے پور پور بنانے پر قادر ہیں4
بلکہ انسان یہ چاہتا ہے کہ آگے آگے گناہ کرتا رہے5
وہ پوچھتا ہے قیامت کا دن کب ہو گا؟6
پس جب آنکھ چندھیا جائے گی7
اور چاند بے نور ہو جائے گا8
اور سورج اور چاند جمع کر دیے جائیں گے9
اس دن انسان کہے گا کہاں بھاگ کر جاؤں؟10
ہرگز نہیں! کوئی پناہ گاہ نہیں11
اس دن تمہارے رب کی طرف ہی ٹھکانا ہو گا12
اس دن انسان کو جتلایا جائے گا جو اس نے آگے بھیجا اور جو پیچھے چھوڑا13
بلکہ انسان خود اپنا گواہ ہے خواہ وہ کتنے ہی بہانے بنائے14
تو حرکت نہ دے اپنی زبان کو اس (قرآن) کو جلدی جلدی پڑھنے کے لیے16
بے شک اس کا جمع کرنا اور پڑھوانا ہمارے ذمہ ہے17
پس جب ہم اسے پڑھ چکیں تو تم اس کے پڑھنے کی پیروی کرو18
پھر اس (کے معانی) کو کھول دینا ہمارے ذمہ ہے19
ہرگز نہیں! بلکہ تم لوگ جلدی جلدی (دنیا) چاہتے ہو20
اور آخرت کو چھوڑے ہوئے ہو21
اس دن کئی چہرے تروتازہ ہوں گے22
اپنے رب کی طرف دیکھتے ہوں گے23
اور اس دن کئی چہرے اُداس ہوں گے24
سمجھتے ہوں گے کہ ان کے ساتھ پیٹھ توڑنے والا معاملہ کیا جائے گا25
ہرگز نہیں! جب جان ہنسلی تک پہنچ جائے26
اور کہا جائے کون جھاڑ پھونک کرنے والا ہے27
اور وہ سمجھ جائے کہ یہ وقت جدائی کا ہے28
اور پنڈلی سے پنڈلی جڑ جائے29
اس دن تمہارے رب کی طرف ہی ٹھکانا ہو گا30
پھر اس نے نہ سچ مانا اور نہ نماز پڑھی31
بلکہ جھٹلایا اور منہ موڑ لیا32
پھر اکڑتا ہوا اپنے گھر والوں کے پاس چلا گیا33
افسوس ہے تم پر اور افسوس ہے34
پھر افسوس ہے تم پر اور افسوس ہے35
کیا انسان یہ سمجھتا ہے کہ اسے یونہی چھوڑ دیا جائے گا؟36
کیا وہ ایک حقیر پانی کا قطرہ نہ تھا جو (رحم مادر میں) ٹپکایا گیا تھا؟37
پھر وہ لوتھڑا بنا، پھر اللہ نے اس کا جسم بنایا اور اس کے اعضا درست کیے38
پھر اس سے جوڑے یعنی مرد اور عورت بنائے39
کیا وہ (اللہ) اس پر قادر نہیں کہ مردے کو زندہ کر دے؟40
Previous Post Next Post