سورۃ المزمل | سورہ نمبر 73

سورۃ المزمل

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
اے کپڑا اوڑھنے والے1
رات میں قیام کرو مگر تھوڑی2
آدھی رات یا اس سے کچھ کم کرو3
یا اس سے زیادہ کرو اور قرآن کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھو4
بے شک ہم تم پر ایک بھاری بات ڈالنے والے ہیں5
بے شک رات کا اٹھنا نفس کو روندنے والا ہے اور کلام کو درست کرنے والا ہے6
بے شک دن میں تمہارے لیے بہت مصروفیت ہے7
اور اپنے رب کے نام کو یاد کرو اور سب سے کٹ کر اسی کی طرف جاؤ8
وہ مشرق و مغرب کا رب ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں پس تم اسے اپنا کارساز بناؤ9
اور جو کچھ یہ لوگ کہتے ہیں اس پر صبر کرو اور انہیں خوبصورتی سے الگ کردو10
اور مجھے اور ان جھٹلانے والے مالداروں کو چھوڑ دو اور انہیں تھوڑی سی مہلت دو11
بے شک ہمارے پاس بھاری بیڑیاں اور دوزخ ہے12
اور گلے میں پھنسنے والا کھانا اور دردناک عذاب ہے13
جس دن زمین اور پہاڑ کانپ اٹھیں گے اور پہاڑ ریت کے تودے ہو جائیں گے14
بے شک ہم نے تمہارے پاس ایک رسول گواہ بنا کر بھیجا ہے جیسے ہم نے فرعون کی طرف ایک رسول بھیجا تھا15
پس فرعون نے اس رسول کی نافرمانی کی تو ہم نے اسے سختی سے پکڑ لیا16
پس اگر تم کفر کرو گے تو تم کس طرح بچو گے اس دن سے جو بچوں کو بوڑھا کر دے گا17
جس دن آسمان پھٹ جائے گا اس کا وعدہ ضرور ہو کر رہنے والا ہے18
بے شک یہ ایک نصیحت ہے پس جو چاہے اپنے رب کی طرف جانے والا راستہ اختیار کرے19
بے شک تمہارا رب جانتا ہے کہ تم اور تمہارے ساتھ کے کچھ لوگ دو تہائی رات کے قریب یا آدھی رات یا اس سے کچھ کم قیام کرتے ہو اور اللہ رات اور دن کا اندازہ رکھتا ہے وہ جانتا ہے کہ تم اس کو نباہ نہ سکو گے پس اس نے تم پر مہربانی کی پس جتنا آسانی سے قرآن پڑھ سکو پڑھو وہ جانتا ہے کہ تم میں کچھ بیمار ہوں گے اور کچھ دوسرے اللہ کی فضل تلاش کریں گے اور کچھ اور لوگ اللہ کی راہ میں لڑیں گے پس جتنا قرآن آسانی سے پڑھ سکو پڑھو اور نماز قائم کرو اور زکوة دو اور اللہ کو قرض حسنہ دو اور اپنے لیے جو نیکی آگے بھیجو گے اس کو اللہ کے پاس بہتر اور زیادہ ثواب والا پاؤ گے اور اللہ سے بخشش مانگو بے شک اللہ بخشنے والا مہربان ہے20
Previous Post Next Post