سورۃ الملک | سورہ 67

سورۃ الملک

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
بابرکت ہے وہ ذات جس کے ہاتھ میں بادشاہت ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے1
جس نے موت اور حیات کو پیدا کیا تاکہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سے کون عمل میں بہتر ہے اور وہ غالب ہے بخشنے والا2
جس نے سات آسمان اوپر تلے بنائے، تم رحمٰن کی تخلیق میں کسی قسم کی بے نظمی نہ دیکھو گے، پھر ذرا نظر دوڑاؤ کہ کہیں تمہیں کوئی خلل نظر آتا ہے3
پھر دوبارہ نظر کرو، تمہاری نظر ناکام و نامراد واپس آئے گی4
اور ہم نے آسمان دنیا کو چراغوں سے سجایا ہے اور ہم نے ان کو شیاطین کے مارنے کا ذریعہ بھی بنایا اور ہم نے ان کے لیے بھڑکتی آگ کا عذاب تیار کیا ہے5
اور جنہوں نے اپنے رب کا انکار کیا ان کے لیے جہنم کا عذاب ہے اور وہ بہت ہی برا ٹھکانا ہے6
جب اس میں ڈالے جائیں گے تو اس کا شور سنیں گے اور وہ جوش مار رہی ہوگی7
گویا کہ وہ غصہ سے پھٹی جاتی ہے، جب بھی اس میں ایک گروہ ڈالا جائے گا تو اس کے داروغہ ان سے پوچھیں گے کہ کیا تمہارے پاس کوئی ڈرانے والا نہیں آیا تھا8
وہ کہیں گے کہ ہاں کیوں نہیں، بیشک ہمارے پاس ایک ڈرانے والا آیا تھا مگر ہم نے جھٹلایا اور کہا کہ اللہ نے کچھ بھی نازل نہیں کیا تم بڑی گمراہی میں ہو9
اور وہ کہیں گے کہ اگر ہم سنتے یا سمجھتے ہوتے تو ہم اہل جہنم میں نہ ہوتے10
پھر وہ اپنے گناہ کا اقرار کریں گے تو (دور ہو) جہنم والوں کے لیے رحمت11
بےشک جو لوگ اپنے رب سے بِن دیکھے ڈرتے ہیں ان کے لیے مغفرت اور بڑا اجر ہے12
اور تم اپنی بات پوشیدہ کہو یا اسے ظاہر کرو، بےشک وہ دلوں کی باتوں کو خوب جانتا ہے13
کیا وہ ذات نہ جانے جس نے پیدا کیا ہے، اور وہی لطیف و خبیر ہے14
وہی ہے جس نے تمہارے لیے زمین کو تابع بنا دیا تاکہ اس کے راستوں میں چلو اور اس کے رزق سے کھاؤ اور تمہیں اسی کے پاس لوٹ کر جانا ہے15
کیا تم اس سے بے خوف ہو گئے ہو جو آسمان میں ہے کہ تمہیں زمین میں دھنسا دے، پس وہ اس وقت کانپنے لگے16
یا تم اس سے نڈر ہو گئے ہو جو آسمان میں ہے کہ تم پر پتھر برسانے والی ہوا بھیج دے، پس تم جان لو گے میرا ڈرانا کیسا ہے17
اور ان سے پہلے لوگوں نے بھی جھٹلایا تھا، پس وہ دیکھو کہ میرا انکار کیسا تھا18
کیا انہوں نے اپنے اوپر پرندوں کو پر پھیلائے اور سکیڑتے نہیں دیکھا، انہیں رحمان کے سوا کوئی نہیں تھامتا، بیشک وہ ہر چیز کو دیکھنے والا ہے19
بھلا وہ کون سا لشکر ہے جو تمہاری مدد کر سکتا ہے، اللہ کے سوا، کافر تو دھوکے میں ہی ہیں20
بھلا وہ کون ہے جو تمہیں روزی دے سکتا ہے، اگر وہ اپنی روزی روک لے، بلکہ وہ سرکشی اور نفرت میں اڑے ہوئے ہیں21
بھلا وہ جو چلتا ہوا ہے اوندھا، زیادہ راہ پر ہے یا وہ جو سیدھے راستے پر چل رہا ہے22
کہہ دو کہ وہی اللہ ہے جس نے تمہیں پیدا کیا اور تمہارے کان اور آنکھیں اور دل بنائے، تم بہت ہی کم شکر کرتے ہو23
کہہ دو کہ وہی ہے جس نے تمہیں زمین میں پھیلایا اور تم اسی کی طرف اکھٹے کئے جاؤ گے24
اور وہ کہتے ہیں کہ یہ وعدہ کب پورا ہو گا اگر تم سچے ہو25
کہہ دو کہ علم تو اللہ ہی کے پاس ہے اور میں تو صرف صاف صاف ڈرانے والا ہوں26
پھر جب انہوں نے اسے قریب آتے دیکھا تو کافروں کے چہرے بگڑ گئے اور ان سے کہا گیا کہ یہ ہے جسے تم مانگتے تھے27
کہہ دو بھلا دیکھو تو، اگر اللہ مجھے اور میرے ساتھیوں کو ہلاک کر دے یا ہم پر رحم کرے، پھر کون ہے جو کافروں کو دردناک عذاب سے بچا سکے28
کہہ دو کہ وہی رحمان ہے ہم اس پر ایمان لائے اور اسی پر بھروسہ رکھتے ہیں، پس تمہیں جلد معلوم ہو جائے گا کہ کون صریح گمراہی میں ہے29
کہہ دو کہ بھلا دیکھو تو، اگر تمہارا پانی زمین میں دھنس جائے تو کون ہے جو تمہارے پاس بہتا ہوا پانی لے آئے30
Previous Post Next Post