سورۃ الفَاتِحۃ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
سب طرح کی تعریف خدا ہی کے لئے
ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے (۱)
بڑا مہربان نہایت رحم والا (۲)
انصاف کے دن کا حاکم (۳)
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مد د مانگتے ہیں (۴)
ہم کو سیدھے رستے چلا (۵)
ان لوگوں کے رستے جن پرتو اپنا فضل و کرم کرتا رہا(۶)
نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے (۷)
سورۃ الفَاتِحۃ اردو ترجمہ فتح محمد جالندھری
©
Translation: Fateh Mohammad Jalandhri This translation is copyright free and free of any restrictions