Paris | By Azeem Islam | پیرس

 

Paris| AzeemX

In specific words

A Poem for Paris

پیرس

قید سے آزاد پیرس

ایسا شہر جو خوشبوؤں میں بسا ہوا

پیرس کی جان آئفل ٹاور کا سر

آسمان کو چھو رہا ہے


اس قدیم شہر میں بسنے والے لوگ

اعلیٰ درجے کے آزاد شہری ہیں 

با رونق بازار جس کی گلیاں

 خوبصورتی کی مثال ہیں 

شہر کے کیفے جو نہایت شاندار ہیں


شہر کی مقبول ترین

شانزے لیزے

 ایک شان دار گلی

جو ہمیشہ ایک سحر میں ڈوبی ہوئی

نظر آتی ہے


شہر کی ایک قدیم یادگار 

"آرک ڈی ٹرایمف" جو فخر سے کھڑا ہے

جو سیاحوں کو اپنی طرف کھینچ رہا ہے



بازنطینی انداز میں کھڑا مونٹ مارٹرے

انیس سو بیس سے سفید چادر میں چھپی

رومیوں کی ایک عظیم یادگار

آنکھوں کو خیرہ کرتی نظر آتی ہے 



 خاتونِ پیرس، یا آئور لیڈی آف پیرس

جس کا نام ہے نوٹرے ڈیم ڈی پیرس

جس کے برج چمکدار ہیں

مقدس ہالز اور رنگین شیشے

اس کی خوبصورتی کو چار چاند لگاتے

نوٹرے ڈیم ڈی پیرس

روشنی میں چمک رہی ہے


ورسائی کے باغات

آٹھ سو ہیکٹر پر محیط

 جو کسی جنت کا نظارہ پیش کرتے ہیں 

قدرتی حسن میں اضافہ کرتے ہوئے

 خوبصورت فوارے اُچھل رہے ہیں



"لوور"

 وینس ڈی میلو اور مونا لیزا 

کو اپنی گود میں لئے بیٹھا

لوگوں کو پرانے وقتوں کے

قصے سنا رہا ہے،


ہر ملک کے متلاشیوں کو

اپنی طرف کھینچتی ہے

مونا لیزا کی پراسرار خوبصورتی،

اور

وینس ڈی میلو کی داستان 


ماریس

اشرافیہ کی پرانی دنیا

جس کی تنگ گلیوں میں آج 

سر پر خاص ٹوپی پہنے

 لوگوں کی تعداد عام نظر آتی ہے

دلکش تنگ گلیوں، چھپے ہوئے صحنوں

 اور باغات سے بھرا ہوا ہے

حویلیوں کی ایک بڑی تعداد جہاں

 متحرک یہودی کمیونٹی آباد ہے

ہر موڑ پر دکانیں اور گیلریاں ہیں 


لاطینی کوارٹر میں، کتابیں اور آنکھیں جڑتی ہیں

جہاں دانشور اور کچھ عظیم لوگ وقت کزارتے ہیں

سوربون کی قدیم حکمت

دلوں کو علم کے پیچھے چلنے کی اصلاح دیتی ہے


جب رات شہر کو اپنے پردے میں لپیٹ لیتی ہے،

 گلابوں کی خوشبو ہوا میں بکھرتی ہے

چاند شہر کی زیارت کے لئے نکلتا ہے

دل پیرس کی روشنیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں


"سیکرے کوئر" مقدس چبوترے پر بلند

شہر کی نگرانی کرتا ہے، پرسکون اور خاموش

اس کا سفید چہرہ رات میں خوب چمکتا ہے

روشنی کے ساتھ ایک عظیم نمائش کی طرح


"تویلیری" سے لے کر "لکسمبرگ" کے سبز میدان تک،

جہاں بچے کھیلتے ہیں اور لوگ سکون پاتے ہیں

باغات کی خاموش راہیں اور چھاؤں والے درخت،

ہوا کی نرم لہروں میں راحت بخشتے ہیں،


"اوپیرا گارنیئر" فن کا ایک محل،

جہاں موسیقی جذبات جگاتی ہے

خیال اور سمفنیاں اس ہال میں

روحوں کو اپنے سحر میں باندھ لیتی ہیں


ہر گوشے میں، ہر چھپی ہوئی گلی میں،

پیرس خوشی اور جزبات کی عکاسی کرتا ہے

اس کی خوبصورتی خاص، اس کا حسن بہت گہرا ہے

ہر دل میں، اس کی بازگشت گونجتی ہے۔


اے عظیم پیرس، روشنیوں کے عظیم شہر،

تیری خوبصورتی دن رات چمکتی ہے

تیری ہر گلی میں، تیرے ہر منظر میں،

تیری کشش کا جادو پھیلاتا رہے

اے پیرس،

تیری خوبصورتی ہماری روحوں کو سکون بخشتی رہے


عظیم اسلام 

© Copyright reserved by Azeemx and Azeem Islam,

Previous Post Next Post